ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کچھ لوگ افواہیں پھیلا کر پاک ایران تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس نوٹ جاری کیا گیا، پریس نوٹ میں کہا گیا کہ کچھ لوگ دو اسلامی ہمسایہ ملکوں کے درمیان فروغ پاتے تعلقات سے خوش نہیں۔
ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ مختلف طریقوں، ناخوشگوار باتوں اور کبھی کبھی توہین آمیز بیانات پھیلا رہےہیں،ایسےعناصر ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور ایران پاکستان تعلقات کو خراب کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔
بیان میں امیدظاہرکی گئی کہ توہین آمیز باتیں پھیلانے سے دونوں ملکوں کےتعلقات پراثرنہیں پڑے گا۔