ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایران فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 7 شرطیں رکھ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی شرکت کے لیے 7 شرطیں رکھ دیں۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سخت سیکیورٹی، کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ویزوں میں رکاوٹ نہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیڈریشن نے اسٹیڈیم میں قومی علامتوں کے احترام کی شرط بھی رکھی ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تینوں مشترکہ میزبانوں کو ہمارے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ فٹبال ٹیم نے اپنی اہلیت سے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے کوئی بیرونی طاقت اسے ایونٹ میں شرکت سے محروم نہیں کر سکتی۔

یہ پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ: فیفا نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ آئندہ ماہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے مارچ 2025 میں ازبکستان کے مقابلے پر 2-2 گول سے ڈرا میچ کھیلا تھااور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے تیسرے راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے مسلسل چوتھی بار ورلڈکپ میں شرکت کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ایران نے پہلی مرتبہ 1978 میں فیفا ورلڈکپ کھیلا تھا جس کے بعد 1998 اور 2006 میں بھی ایران نے اس بین الاقوامی مقابلے میں براہ راست شرکت کی۔ 2014، 2018، 2022 کے بعد یہ مسلسل چوتھا ورلڈ کپ ہے جہاں ایران شرکت کا اہل قرار پایا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں