اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

خلیج عمان میں ایرانی مسلح افواج کا عسکری طاقت کا مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران نے جوہری معاہدے کی بحالی سے چند ہفتے قبل ہی خلیج عمان کی ساحلی پٹی پر جنگی مشقوں کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی جانب سے خلیج عمان کی ساحلی پٹی پر تربیتی مشقیں شروع ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے مشق ذوالفقار 1400 کے ترجمان ایڈمرل محمود موسوی کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں جنگی مشقوں کا مقصد دشمن سے لڑنے کےلیے تیار ایرانی مسلح افواج کی طاقت کو دکھانا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگی مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے لیکر بحر ہند کے شمالی حصوں اور بحیرہ احمر کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں