اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

’ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے‘ خامنہ ای کیخلاف کسی بھی اقدام پر ایران کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(22 جنوری 2026): ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ثقافتی نائب بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ اگر ہمارے رہبر کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے اور اِن کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔

شکارچی نے کہا کہ ایران کسی بھی حملے کی صورت میں اپنے دشمنوں کے لیے "کوئی محفوظ جگہ” نہیں چھوڑے گا اور ہم ٹرمپ کے شور کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران میں نئی قیادت کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج اور سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں