تبریز: ایران کے صوبائی گورنر کو تقریب کے دوران ایک شخص نے تھپڑ جڑ دیا۔
بین القوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے آزربائیجان کے نومنتخب گورنر کو تقریب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جاکر تھپڑ رسید کیا اور تشدد کی کوشش بھی کی۔
یہ تقریب صوبائی دارالحکومت تبریز میں جاری تھی، جس میں جب نئے گورنر عابدین خرم اسٹیج پر تقریر کے لیے پہنچے تو ایک شخص دائیں طرف سے نکلا اور آکر منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عابدین خرم سپاہِ پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈربھی ہیں جنہیں حال ہی میں ابراہیم رئیسی نے آزربائیجان کا گورنر منتخب کیا ہے۔
#Iran opened a criminal investigation into an assault against East Azerbaijan province’s new governor, a former brigadier in the Revolutionary Guards, during his inauguration ceremony, state media reports.https://t.co/tn9DAltUCM pic.twitter.com/90gDavYghe
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 23, 2021
تقریب میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عابدین خرم گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی پہلی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔