تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ایران کا وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم

تہران :ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اور تہران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعےایران تیار ہے اورسعودیہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کی ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا احترام و خیر مقدم کرتے ہیں۔

جوا د ظریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس آپس میں گفتگو سےمسئلہ حل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور ایران سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کرنے کو ہمیشہ تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ثالث کار کو انکار نہیں کیاہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں کیونکہ سعودیہ ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور پڑوسی کے ساتھ ہمیشہ رہنا ہے اس لیے سعودیہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اسرائیل مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ صیہونی ریاست جوہری ہتھیار حامل ہے اور وہ تخفیف اسلحہ کے کسی بھی عالمی معاہدے میں شامل نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -