ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

امریکی اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں کھل کر ایٹم بم بنانے کی حمایت: خبر ایجنسی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(27 مارچ 2026): ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ایٹم بم کے حصول کی بحث نے ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایران پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ایٹم بم کے حصول کی بحث نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے طاقتور قدامت پسند اور سخت گیر رہنما اب کھل کر ایٹم بم بنانے کی حمایت کر رہے ہیں۔

Iran War 2026- Live Updates

رائٹرز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران کے اندر سخت گیر مؤقف رکھنے والے حلقے زیادہ طاقتور ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ گروہ ایران کی موجودہ جوہری حکمت عملی میں فوری اور بڑی تبدیلی کے خواہاں ہیں تاکہ دشمن کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ان ایرانی رہنماؤں کا موقف ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں اور جارحیت کے جواب میں ایٹم بم کا حصول ہی ملک کے دفاع کا واحد حل ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مطالبات کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے تا حال اس خبر کی تصدیق نہیں کی جبکہ آزاد تجزیہ کاروں نے اسے مغربی پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں