ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ایران میں انٹیلیجنس برانچ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی اور امیر شریعت شہید

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (15 مارچ 2026): ایران میں انٹیلیجنس برانچ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی اور امیر شریعت شہید ہو گئے۔

امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بمباری جاری ہے، تہران سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں، تہران کے اسپیس ریسرچ سینٹر پر میزائل حملے سے آگ لگ گئی۔

ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی بمباری میں ایران کے خاتم الانبیا ایمرجنسی کمانڈ کی انٹیلیجنس برانچ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی اور امیر شریعت شہید ہو گئے ہیں، عبداللہ جلالی کو صالح اسدی کی جگہ قائم مقام تعینات کیا گیا تھا۔

اصفہان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 فیکٹری ورکر بھی شہید ہو گئے ہیں، تہران میں ایک ریسلنگ جم تباہ ہو گیا، اور کئی رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے اسرائیل اب تک 30 ہزار سے زیادہ شہری مقامات کو نشانہ چکا ہے۔

ایرانی ڈرونز نے امریکی و اتحادی دفاعی نظام کو ’’پنکچر‘‘ کر دیا ہے، این بی سی

دوسری طرف جواب کارروائی میں 9 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کی پانچویں لہر دیکھی گئی، میزائل حملے کے بعد تل ابیب کے مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، دو افراد زخمی ہو گئے، اسرائیلی ریسکیو سروس نے 32 مقامات پر نقصانات کی تصدیق کی۔

ایران نے اسرائیلی پولیس ہیڈ کوارٹر اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی فوج کا کہنا ہے خصوصی پولیس یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، ہولون میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ اسرائیلی فورسز نے ایران کے متعدد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں