جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

ایران، عراق جانے کے خواہشمند زائرین کے لیے اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق جانے کے خواہشمند زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور میں زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس لیا گیا جس میں وزارت داخلہ، خارجہ، مواصلات، سی اے اے ودیگر محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایران، عراق زائرین کو ہرممکن سہولت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور سی اے اے، ایئرلائنز کو زائرین کے فضائی سفر میں ہرممکن سہولت دینے کی ہدایت کی گئی۔

یہ پڑھیں: ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے اچھی خبر

بریفنگ میں کہا گیا کہ نئی زیارت پالیسی کے تحت 262 زیارت گروپ آرگنائزرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جبکہ ایران، عراق زائرین کو صرف وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ گروپ سے بکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زائرین وزارت کی ویب سائٹ پر لائسنس یافتہ گروپس کی فہرست حاصل کریں، غیرمجاز افراد یا کمپنی سے بکنگ پر وزارت مذہبی امور ذمہ دار نہیں ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی بحری امور وزیر جنید انور کا کہنا تھا کہ ایران عراق اور یمن کے سفرا سے بات کی کہ وہ اپنے ممالک سے فیری سروس چلانے والے ہماری وزارت سے رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پہلی فیری سروس جلد شروع ہو جائے گی، پی این ایس سی میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے جو اچھا کام کرے وہ آگے آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں