ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

تہران تو مذاکرات کے لیے بےتاب ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران تو مذاکرات کے لیے بےتاب ہے، ایران سے بات چیت شرائط پر منحصر ہوگی۔

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت ممکن ہے لیکن تاہم یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ مذاکرات کی شرائط کیا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای پر اعتماد نہیں، مجھے نہیں لگتا مجتبیٰ خامنہ ای سکون سے رہ سکتے ہیں۔

تیل کی سپلائی لائن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل کی سپلائی روکنے کی کوشش کی گئی تو ایران پر بیس گنا زیادہ سخت حملے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، خامنہ ای کے بیٹے کو سپریم لیڈر بنا کر ایران نے بڑی غلطی کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں دو جہتوں تک قیادت ختم کردی، کچھ اہداف چھوڑ دیے ہیں ضروری سمجھا تو بعد میں نشانہ بنائیں گے۔

جنگ کا خاتمہ ٹرمپ نہیں، ایران کرے گا: پاسدارانِ انقلاب کا کرارا جواب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں