تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایران داعش سے بڑاخطرہ ہے،اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب: اسرائیلی وزیردفاع موشے یالون نے کہا ہے کہ ایران داعش کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔

تل ابیب میں انسٹیوٹ فارنیشنل سیکیورٹی اسٹیڈیز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں داعش سے بڑا خطرہ ایران کی صورت میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کوعراق اورشام میں کئی مقامات پرپسپا ہونا پڑرہا ہے اورایک دن داعش کا نام ونشان باقی نہیں رہے گا لیکن اگرایران جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پانچ براعظموں کیلئےخطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وہ شام میں ایرانی قبضے پرداعش کے قبضے کو ترجیح دیں گےکیونکہ داعش کو ایران کے مقابلے شکست دینا آسان ہے۔

Comments

- Advertisement -