منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ایران اب ایک نئی سپر پاور ہے، مشیر ڈاکٹر مخبر

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (06 مئی 2026): ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے ایک بیان میں ایران کو نیا سپر پاور قرار دے دیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے قائم مقام صدر رہنے والے اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ ایران ایک نئی سپر پاور ہے جو امریکا کے سامنے کھڑی ہے۔

انھوں نے کہا آبنائے ہرمز بند ہے اور یہ ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گا، ٹرمپ کا یہ مطالبہ بے بنیاد ہے کہ ایران میزائل طاقت کو محدود کرے۔

ایکس پر ایک تازہ پوسٹ میں محمد مخبر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے خلاف شکستوں کے سلسلے کے نتیجے میں امریکی بالادستی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ ایک ناکام شخص کے طور پر جائیں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران عالمی قوانین کے مطابق پر امن ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی حفاظت کے لیے بیرونی طاقتوں کا سہارا لینا چھوڑ دیں، خلیج میں امریکی فوج کی موجودگی امن کے لیے خطرہ ہے۔

ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کی حالت تشویش ناک

انھوں نے کہا امریکا خلیجی ملکوں کے اثاثوں اور ان کی زمین کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ایران کو اپنے دفاع میں کارروائی کرنا پڑی، خطے کا امن صرف آپس کے بھائی چارے سے ہی ممکن ہے، غیر ملکی مداخلت سب کے لیے نقصان دہ ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں