تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے، بورس جانسن

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ برطانیہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے, مشرق وسطی کے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کیا۔

جانسن نے یہ بھی کہا کہ خلیج فارس میں امریکی قیادت میں شروع کی جانے والی عسکری کوششوں میں برطانیہ کے شریک ہونے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

ان کے بقول وہ اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطی کے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں بھی کریں گے۔

خیال رہے امریکا نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتے ہوئے سیٹلائٹ کی تصویر شئیرکی ہیں اور دعوی کیا تھا حملہ ایران کے جنوبی علاقے سے کیا گیا تاہم ایران نے حملے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، ایرانی صدر کا کہنا تھا آئل تنصیبات پر حملہ یمن میں حملوں کی جوابی کارروائی پر ہوئے ۔

بعد ازاں سعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

واضح رہے سعودی عرب کی آئیل کمپنی آرمکو پر ہفتے کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا اور یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتے کوآئل کمپنی آرامکو پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، ڈرون حملوں میں دنیا میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ بھی متاثر ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -