ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

12 ممالک ایران جنگ رکوانے کے لیے سر گرم

اشتہار

حیرت انگیز

(6 مارچ 2026): ایران سے جنگ رکوانے کے لیے 12 ممالک کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں اور انہوں نے واشنگٹن سے رابطہ کیا ہے۔

ایران جنگ ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایک جانب اسرائیل اور امریکا کے ایران پر تباہ کن حملے جاری ہیں، تو دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک تقریباً 12 ممالک نے جنگ رکوانے کے لیے ثالثی کی کوششیں کرتے ہوئے واشنگٹن سے رابطہ کیا ہے۔

اس عہدیدار نے’سی این این‘ کو بتایا کہ جب سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال تشدد کی طرف گامزن ہوئی ہے، تب سے اب تک مختلف ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ان کی تعداد تقریباً 12 ہے۔

امریکی عہدیدار نے رابطے کرنے والے ممالک کے نام تو نہیں بتائے، مگر ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے اس بحران کے حل میں مدد فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور ہم نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

اس سے قبل ایسی رپورٹیں منظر عام پر آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی انٹیلی جنس نے امریکا کو جنگ ختم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں پر آمادگی ظاہر کی ہے اور یہ پیغامات ایک تیسرے ملک کے ذریعے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو پہنچائے گئے ہیں۔

تاہم ایران نے اس کی تردید کی ہے۔ ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ تہران نے امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا بلکہ وہ امریکہ کے پیغامات کا جواب بھی نہیں دے گا۔

ایران اور اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں 

امریکی حکام نے بھی ’سی این این‘ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور مستقبل قریب میں جنگ سے نکلنے کا کوئی ممکنہ راستہ نظر نہیں آرہا کیونکہ فوجی کارروائیوں کو روکنے کے حوالے سے کوئی سنجیدہ بات چیت نہیں ہو رہی۔

ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے، پاسداران انقلاب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں