منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

’’ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک اور 1900 سے زائد زخمی‘‘ اسرائیلی وزارت صحت کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

(9 مارچ 2026): اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملوں میں 13 شہری ہلاک اور 1900 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 13 شہری ہلاک جب کہ 1900 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 157 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ جب کہ اسپتالوں میں اب بھی 112 افراد داخل ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی ریسکیو سروسز کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ایرانی کے تازہ میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

پولیس حکام کے مطابق وسطی اسرائیل میں ایک درجن سے زائد مقامات پر میزائل یا اس کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر ہونے والے اثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب تھا۔

اسرائیل کا آئرن ڈوم اب کس حال میں ہے؟ ایرانی اسپیکر نے بیان نے ہلچل مچا دی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں