جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

امریکا اور اسرائیل نے ایران میں 208 ماؤں کی گود اجاڑ ڈالی!

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (24 مارچ 2026): امریکا اور صہیونی ریاست اسرائیل نے 28 فروری سے اب تک ایران میں 208 ماؤں کی گود اجاڑ دی ہے۔

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو آج 25 واں دن ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ 28 فروری سے 23 مارچ تک امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 208 ماؤں کے لخت جگر چھین لیے گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر ویڈیو بیان میں جعفر میادفر نے بتایا کہ ان 208 بچوں میں سے 168 بچے میناب شہر کے لڑکیوں کے اسکول پر امریکی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔

شہید ہونے والے بچوں میں 13 کی عمر پانچ سال سے کم تھی اور سب سے کم عمر تین دن کا نوزائیدہ بچہ تھا۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام تفصیلات

ایرانی حکومت کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک 1500 سے زائد ایرانی شہری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

ایران جنگ: خطے میں اب تک کتنی اموات ہو چکیں، ہوشربا تفصیلات جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں