واشنگٹن (10 اپریل 2026): سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکا تین بار اسرائیل کی ایران پر حملے کی فرمائش مسترد کر چکا۔
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد امریکا اور ایران میں 15 روزہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور آج دونوں فریقین کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات ہو رہے ہیں۔
عالمی مبصرین کا خیال ہے کہ ایران سے جنگ امریکا نے اپنی نہیں بلکہ اسرائیل کی لڑی ہے۔ ایسے میں سابق امریکی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جو عالمی مبصرین کی اس رائے کی تصدیق کرتا ہے۔
سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکا ماضی میں تین بار اسرائیل کی ایران پر حملے کی فرمائش مسترد کر چکا ہے۔
جان کیری نے بتایا کہ اسرائیل نے ماضی میں مختلف ادوار میں ایران پر حملے کی فرمائش کی، لیکن تمام صدور جارج بش جونیئر، بارک اوباما اور جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو صاف انکار کر دیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم چاہتے تھے کہ ہم ایران پر حملہ کریں اور اس سلسلے میں انہوں نے صدر اوباما کے سامنے باقاعدہ پریزنٹیشن بھی دی تھی، مگر اوباما نے صارف انکار کر دیا تھا۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
اوباما سے قبل صدر جارج بش جونیئر اور ان کے بعد جو بائیڈن نے بھی اسرائیل کو ہری جھنڈی دکھائی، لیکن ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں جو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی باتوں میں آ گئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


