پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

’ایرانی فورسز جارحین کو وہ سبق سکھائیں گی جس کے وہ مستحق ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر حالیہ جنگ پر پر پیغام جاری کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ مکمل طور پر بلا اشتعال، غیرقانونی اور ناجائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج اس دن کے لیے تیار ہیں اور جارحین کو وہ سبق سکھائیں گی جس کے وہ مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع شہر میناب میں ایک اسرائیلی حملے نے لڑکیوں کے ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں چالیس طلبہ مارے گئے۔

یہ پڑھیں: ایرانی اسکول پر اسرائیل کا حملہ، 40 طلبہ جاں بحق

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوا ہے۔

دوسری طرف شمالی اسرائیل میں ایرانی میزائل روکے جانے کے بعد اس کا ملبہ 9 منزلہ عمارت پر گرنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس میں سے ایک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

تاحال ایران اسرائیل جنگ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، اس وقت دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ ایران پر اسرائیل امریکا مشترکہ حملے پر مرکوز ہے، اور پل پل کی رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔

ایران نے جواب میں اسرائیل سمیت خلیجی ملکوں میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنا لیا ہے، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں حملے کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں