ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ایران جنگ کے آخری دن امریکا میں‌ کیا ہوگا؟ بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(13 مارچ 2026): امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے آخری دن کیا ہوگا چین کے مشہور پروفیسر شوکن جیانگ نے پیشگوئی کر دی۔

ایران سے اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ جنگ جاری ہے اور 12 روز کے دوران فریقین کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہو چکا ہے۔ دونوں جانب سے سخت بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ جنگ طویل عرصہ چلے۔ تاہم اس حوالے سے چین کے مشہور پروفیسر شوکن جیانگ کی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پروفیسر شوکن جیانگ، جو مستقبل کی کئی درست پیشگوئیاں کر چکے ہیں اور جنہیں اب پوری دنیا ’’چین کا نوسٹراڈیمس‘‘ قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے ایران امریکا جنگ سے متعلق ایک اور بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

شوکن جیانگ کی ایران جنگ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا اصل مقصد صرف ایران کو شکست دینا نہیں بلکہ مارچ 2027 تک ایک “فل اسکیل” زمینی حملہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ اس جنگ کو اپنی طاقت مضبوط کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

جیانگ نے جو پہلے ہی یہ انتباہ دے چکے ہیں کہ “امریکا یہ جنگ ہار سکتا ہے۔” ان کے مطابق امریکی فوج اکیسویں صدی کی “ایسمیٹرک وارفیئر” کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے اس کی مثال 415 قبل مسیح کی “سِسیلین مہم” سے دی ہے، جہاں ایتھنز کی طاقتور فوج اپنے دشمنوں کو کم سمجھنے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھی۔

چینی نجومی نے مزید کہا کہ اگر جنگ طویل ہو جاتی ہے تو ٹرمپ “ایمرجنسی وار پاورز” کا استعمال کر کے انتخابات موخر کر سکتے ہیں اور تیسرے دورِ اقتدار کے لیے راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔ امریکی آئین کی 22 ویں ترمیم کے باوجود، جنگ جیسی ہنگامی صورتحال میں وہ Franklin D. Roosevelt کی طرح طویل عرصے تک صدر رہنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شوکن جیانگ جنہوں نے دو سال قبل اپنی پریڈکٹیو ہسٹری یوٹیوب ولاگ سیریز میں “دی ایران ٹریپ” کے نام سے ایک ویڈیو جاری کیا تھا، جسے اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس ویڈیو میں انہوں نے نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کی تھی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد ایران کے ساتھ ایک شدید جنگ شروع کریں گے اور جوہری صلاحیت ختم کرنے کے لیے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کریں گے۔

ایران اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

چینی نجومی نے یہ بھی یہ بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ اس جنگ کو “جمہوریت کی بحالی” اور “دہشت گردی کے خاتمے” کے نام پر جائز قرار دیں گے۔

مذکورہ دونوں پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں حتیٰ کہ جنگ شروع کا جو جواز انہوں نے بتایا، ٹرمپ نے ایران پر حملے کے بعد اپنے پہلے ویڈیو بیان میں یہی الفاظ استعمال کیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں