ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ جو اسی امریکی اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئی تھیں جس میں شوہر شیہد ہوئے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر شدید ردعمل اور غم و غوص کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ پڑھیں: خامنہ ای کے بعد اگلا ہدف کون؟ اسرائیل نے بتادیا
ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ خامنہ ای 86 سال کی عمر میں اسرائیل اور امریکہ کے مبینہ مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے، جس کے بعد ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس خبر نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی گہرے جذبات پیدا کیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


