واشنگٹن (25 مارچ 2026): امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے مذاکرات کے اعلان سے کچھ وقت قبل قبل مارکیٹ میں اچانک تیزی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔
ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے 24 ویں روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایران سے مذاکرات کا اعلان کیا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اعلان سے کچھ وقت قبل ہی مارکیٹ میں اچانک تیزی آ گئی۔
امریکی چینل اسکائی نیوز نے ٹرمپ کے اعلان سے کچھ دیر قبل مارکیٹ میں اچانک تیزی اور اتنی بڑی خریداری کے معاملے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اسکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ سے 15 منٹ پہلے ہی مارکیٹ اوپر چلی گئی۔ آئل اور شیئرز کی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی پوسٹ سے کچھ منٹ پہلے ہی حیران کن طور پر مارکیٹ میں بڑے سودے ہو گئے، جو حالیہ دنوں میں ہونے والے سب سے بڑے سودے ہیں۔
اسکائی نیوز نے اس صورتحال پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا مخصوص گروپ کو پتہ تھا کہ امریکی صدر کیا پوسٹ کرنے والے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ بڑے اور منافع بخش سودے کرنے والے کاروباری گروپ یا تو انتہائی خوش نصیب ہیں یا انہیں پہلے سے ہی پتہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایران سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئل اور دیگرمارکیٹس نے اعلان سے پہلےسودے کر کے کئی سو ملین ڈالرز کما لیے۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک ہی جھٹکے میں 1.5 بلین ڈالر کا بڑاسودا ہوا۔ مارکیٹ میں 192 ملین ڈالرز کے لائٹ کروڈ آئل کے مستقبل کے سودے کیے گئے۔ ان سودوں سے خریداروں کو بڑا منافع ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


