جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

برطانوی جوہری آبدوز بحیرہ عرب پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(22 مارچ 2026): ایران جنگ کے تناظر میں برطانوی جوہری آبدوز بحیرہ عرب پہنچ گئی ہے اور اس نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے لیس برطانیہ کی نیوکلیئر آبدوز ایچ ایم ایس آنسن بحیرہ عرب پہنچ گئی ہے اور اس نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لیس آبدوز ایران تک حملے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس پر ایک ہزارمیل رینج کے میزائل اور جدید تارپیڈوز نصب ہیں۔

ایچ ایم ایس آنسن آسٹریلیا سے 5500 میل کا طویل سفر طے کر کے کر کے بحیرہ عرب پہنچی ہے۔ یہ آبدوز ہر 24 گھنٹے بعد رابطے کیلیے سمندر کی سطح کے قریب آتی ہے۔

ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر تنازع بڑھا تو یہ آبدوز ایران پرحملہ کرسکتی ہے۔ تاہم حملے کا حتمی حکم برطانوی وزیراعظم کی منظوری سے دیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں