ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

’ایرانی قانون کے تحت ’’امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)‘‘ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (12 مارچ 2026): ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل کا کہنا ہے کہ ایرانی قانون کے تحت سینٹ کام کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارجی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے دعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قانون کے تحت، امریکی سینٹرل کمانڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ کام کے دعوے جھوٹے ہیں۔ ایرانی فوج شہری اور اقتصادی مراکز میں نہیں چھپی۔ سینٹ کام جھوٹے دعوے کر کے ایران کے اقتصادی مراکز کو نشانہ بنانے کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان کا متنبہ کیا کہ اگر ایران کے اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں پر حملے کیے تو خطے کے تمام مراکز کو ہدف بنا دیں گے۔

جنرل ابوالفضل جے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں اور اقتصادی مراکز پر حملے کے خلاف جوابی کارروائیں کریں گے ایرانی کارروائیاں پہلے سے زیادہ شدید اور بھاری ہوں گی اور خطے کے دیگر تمام اقتصادی مراکز پر ہمارے حملے جائز ہوں گے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

انہوں نے ہمسایہ مملک سے کہا کہ وہ امریکیوں کو پناہ نہ دیں بلکہ باہر نکالیں۔ مسلم ممالک کی خود مختاری اور مفادات کا احترام کریں گے۔ اقتصادی وسائل کو امریکی پناہ گاہ نہ بنایا جائے۔

ایران کے خلیجی ممالک پر 3133  سے زائد حملے، 17 امریکی تنصیبات کو نقصان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں