بیجنگ (9 مارچ 2026): ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو 10 روز ہو رہے ہیں اور فریقین کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور سینکڑوں ہی زخمی ہو چکے ہیں۔
اس جنگ کے ساتھ ہی ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کیے جانے کے سبب تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کے تناظر میں چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور ریفائنریز کو ملکی ضروریات کو مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین نے ریفائنریز کو ملکی ضروریات مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
رپورٹ کے مطابق جاپان، انڈونیشیا، بھارت سمیت کئی ممالک ریفائنریز کی پیداوار میں کمی اور برآمدات عارضی معطل کر چکے ہیں۔ جب کہ چین خطے میں ایندھن کی ترسیل کرنے والے بڑے برآمد کنندگان میں شامل نہیں ہے۔
’’ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک اور 1900 سے زائد زخمی‘‘ اسرائیلی وزارت صحت کی تصدیق
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


