ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ٹرمپ کیجانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (11 مئی 2026): صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا۔

امریکی نئی تجاویز پر ایران کی بھیجا گیا جواب اور شرائط ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسترد کیے جانے کا فوری اثر خام تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگا دیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹس میں آج خام تیل کی قیمتوں میں 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد کروڈ آئل کی نئی قیمت 104.50 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ کر رہی ہے جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 3.09 فیصد اضافے سے 98.37 فی بیرل پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوچکا ہے، جس سے عالمی معیشت اور ایندھن کی سپلائی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے عالمی اداروں کے مطابق ایران امریکا کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حوالے سے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جارہی ہے، جس کے اثرات براہ راست عالمی توانائی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران امریکا کشیدگی میں اضافے کے باعث آبنائے ہرمز سے خلیجی ممالک کی تیل کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے۔

جنگ بندی معاہدہ: امریکی نئی تجاویز پر ایران نے کیا شرائط رکھی تھیں؟ مکمل تفصیلات

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں