بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ایران کب تک آبنائے ہرمز کا دفاع کرسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ اور اسرائیل کو یہ توقع ہرگز نہیں تھی کہ ایران اتنا شدید ردعمل دے گا، دوسری جانب آبنائے ہرمزکو بند کرکے ایران نے دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں میزبان محمد مالک نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اسرائیل امریکہ کشیدگی 17ویں روز میں داخل ہوگئی، جبکہ ابتدائی اندازوں کے برعکس یہ جنگ طویل ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو توقع تھی کہ شدید بمباری کے بعد چند دنوں میں ایران کی حکومت گرجائے گی اور عوامی بغاوت جنم لے گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ تو ایرانی حکومت کمزور ہوئی اور نہ ہی کسی عوامی انقلاب کے آثار سامنے آئے، جس پر امریکی پالیسی کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔

اخراجات کے حوالے سے اندازہ ہے کہ جنگ کے ابتدائی 12 دنوں میں امریکہ 6 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرچکا ہے اس کے علاوہ مجموعی لاگت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب دنیا کی توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہوگئی ہے، اس اہم گزرگاہ پر کشیدگی کے باعث عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند یا غیر محفوظ رہتی ہے تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، اب اصل سوال یہ ہے کہ ایران اس اہم گزرگاہ کا دفاع کب تک کرسکتا ہے اور آیا یہ تنازع مزید شدت اختیار کرے گا یا نہیں۔

آبنائے ہرمز

انہوں نے بتایا کہ ایرانی جزیرے خارگ میں تیل کے سب سے بڑے ذخیرے پر قبضے کی بازگشت بھی سنی جارہی ہے جس کیلیے شاید امریکا کی تین اہم جنگی کشتیاں روانہ ہوگئی ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر جزیرے پر پہنچنا ناممکن ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران کب تک آبنائے ہرمز کا دفاع کرسکتا ہے؟

امریکی صدر کی جانب سے اتحادی ممالک چین، فرانس، جاپان اور برطانیہ سے بحری مدد کی اپیل کی گئی، تاہم بیشتر ممالک نے اس تنازع میں شامل ہونے سے گریز کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے بیانات بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جن میں انہوں نے اپنے بعض فیصلوں کو احساس اور اندازوں سے جوڑ دیا، جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک میں لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا، فرانسیسی صدر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں