منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

ایران جنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ 5 ممکنہ منظر نامے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (11 مارچ 2026): ایران جنگ 12 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے اس جنگ کا خاتمہ کیسے ہو سکتا ہے پانچ ممکنہ منظر نامے سامنے آ گئے۔

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد اس جنگ کو 12 روز ہو گئے ہیں اور فضائی حملوں میں تینوں فریقین کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے جب کہ عالمی معیشت بھی ڈانوا ڈول ہو رہی ہے۔

ایسے میں دنیا اس جنگ کے خاتمے کا سوچ رہی ہے۔ ایران جنگ کیسے ختم ہو سکتی ہے، اس حوالے سے ایک غیر ملکی ویب سائٹ نے پانچ ممکنہ منظر نامے پیش کر دیے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق ان پانچ ممکنہ منظر نامہ میں دوبارہ مذاکرات، ایرانی قیادت کی تبدیلی، ڈونلڈ ٹرمپ کا ازخود فوج کو واپس بلا لینا جیسے امکانات شامل ہیں۔

پہلا جو ممکنہ حل پیش کیا گیا ہے، اس کے مطابق امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات شروع کریں اور ایرانی جوہری پروگرام محدود کرنے پر نیا معاہدہ ہو جائے۔

دوسرے ممکنہ منظر نامے کے مطابق امریکا دباؤ یا خفیہ کارروائیوں سے ایرانی قیادت تبدیل کر دے۔ یا موجودہ ایرانی نظام کے اندر سے کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کر دے۔

تیسرا ممکنہ منظر نامہ یہ ہو سکتا ہے کہ جنگ، معاشی بحران اور سیاسی دباؤ کے باعث ایران میں احتجاج شروع ہو جائے اور موجودہ نظام گر جائے۔

اس کے علاوہ اگر امریکا اور اسرائیل زمینی کارروائی کر کے ایرانی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دے یا قبضے میں لے لیں، تب بھی جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

نیوز سائٹ کے مطابق پانچواں اور آخری منظر نامہ یہ ہو سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ سے نکلنے کے لیے ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو کمزور قرار دے کر ازخود اپنی فتح کا اعلان کر دیں اور فوجوں کو واپس بلا لیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے فوجی کارروائی محدود اور جنگ کے جلد خاتمے کا اشارہ دیا تھا۔

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی ذمہ داری اپنے داماد پر ڈال دی!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں