جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

’حکومت پٹرول پر 127 اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد سبسڈی دے رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (24 مارچ 2026): وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پترول پر 127 روپے جب کہ ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول پر 127 جب کہ ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کی سہولت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں کافی حد تک کمی کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم نے اپنے دورے منسوخ کر دیے ہیں، جب کہ وفاقی وزرا اور مشیروں کے دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت غریب طبقے کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جس کے لیے امیر طبقے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام تفصیلات

سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہمیں مشکل صورتحال میں کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا۔ خطے میں مشکل صورتحال کے باعث ہمیں مل کر ملک کو مشکل وقت سے نکالنا ہوگا۔

دوران جنگ ٹرمپ کو ایران سے دوبارہ مذاکرات پر کس نے مجبور کیا؟ بڑی خبر آ گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں