جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

ایران جنگ: خلیجی ممالک میں نماز عید سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

(18 مارچ 2026): ایران جنگ اور خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات پر حملوں کے باعث خلیجی ممالک میں نماز عید سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اس بار خطے میں عیدالفطر کا تہوار ایران اسرائیل اور امریکا جنگ کے سائے میں منایا جائے گا۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے نماز عید سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق اس بار عیدالفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی۔ میدانوں اور کھیلی عیدگاہوں پر نماز عید کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

متحدہ عرب امارات کے بعد قطر میں بھی عیدالفطر کے اجتماعات سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۷۔

قطری وزارت اوقاف کے مطابق اس سال عیدالفطر کی نماز کھلے میدانوں کے بجائے مساجد کےاندر ادا کی جائے گی۔

ملک بھر میں نماز عید کا وقت صبح 5 بج کر 53 منٹ مقرر کیا ہے اور وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ حفاظت کے پیش نظر کھلے مقامات پر نماز عید اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں