پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

’’بھارت کے تیل مسائل مودی نے نہیں، پاکستانی وزیراعظم نے حل کرائے‘‘ بھارتی شہری

اشتہار

حیرت انگیز

(9 اپریل 2026): پاکستان کی کامیاب سفارت کاری ایران امریکا جنگ بندی کے بعد بھارت میں عام شہری سیاستدان صحافی تجزیہ کار سب مودی پر تنقید کر رہے ہیں۔

(9 اپریل 2026): پاکستان کی کامیاب سفارت کاری سے ایران امریکا جنگ بندی کے بعد بھارت میں عام شہری سیاستدان صحافی تجزیہ کار سب مودی پر تنقید کر رہے ہیں۔

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی کے بعد دنیا پاکستان کی معترف ہے، وہیں بھارت میں ماتم برپا ہے اور عام شہریوں سمیت سیاستدان، صحافی، تجزیہ کار سب وزیراعظم مودی اور بھارتی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

مودی حکومت کی پالیسیوں سے مایوس بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ بھارت کے تیل کے مسائل مودی نے نہیں بلکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے حل کرائے۔ چھوٹی سوچ کے بجائے تسلیم کرنا چاہیے کہ جنگ بندی میں پاکستان نے کردار ادا کیا۔

ایک اور بھارتی شہری نریش سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی کی ناکام سفارت کاری کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان وشوا گرو بن گیا۔

سابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نوپما مینن راؤ نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی اہمیت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ کانگریس انڈیا کے رہنما راشد علوی نے کہا کہ جو پاکستان نے کر دکھایا ہے وہ بھارت کو کرنا چاہیے تھا لیکن جب مودی اسرائیل کو فادر لینڈ کہتے ہیں تو جنگ بندی کیلیے کیسے بات کرتے۔

بھارتی تجزیہ کار اشوک سوئن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ایران کی فتح اور پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ سرد جنگ کے دور میں بھی امریکا اور چین میں امن کی راہ ہموار کرنے والا پاکستان ہی تھا۔ اب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں بھی پاکستان کا کردار ہے۔ جے شنکر چاہے کچھ بھی کہیں مگر کسی کے پاس پاکستان جیسا اعزاز نہیں۔

ایک اور بھارتی تجزیہ کار ابھینو سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا، چین، روس، خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جب کہ مودی کے پاس نیتن یاہو کی جھپی اور میڈل کے علاوہ کچھ نہیں۔ سمجھ نہیں آتا کچھ لوگ ثالثی میں پاکستان کے کردار کو اہمیت کیوں نہیں دینا چاہتے۔

صحافی انجنا شنکر نے کہا کہ پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کرانے میں کامیابی بہت بڑا کارنامہ ہے۔

مودی پاکستان کو آئسولیٹ کرنا چاہتا تھا مگر دنیا میں خود تنہا ہو گیا، بی بی سی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں