بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ایران میں حساس حکومتی اور فوجی عہدوں کیلیے 7 جانشین مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (18 مارچ 2026): ایران نے جنگ کی صورتحال میں تمام حساس سرکاری عہدوں اور فوجی کمانڈروں کے لیے تین سے سات جانشین مقرر کر دیے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل سے جاری جنگ کے پیش نظر ایران نے تمام حساس سرکاری عہدوں اور فوجی کمانڈرز کے لیے متبادل منصوبہ بندی کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ ان عہدوں کے لیے تین سے سات جانشین مقرر کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کی شہادت کی صورت میں انتظامیہ اور دفاعی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

واضح رہے کہ ایران پر 28 فروری سے جاری اسرائیلی اور امریکی حملوں میں اب تک سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے خاندان، آرمی چیف، ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی سمیت متعدد اہم عہدیدار شہید ہو چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں