واشنگٹن (12 مارچ 2026): جنگ کے دوران ایران نے اب تک خلیجی ممالک پر 3133 سے زائد حملے کیے جن میں 17 امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ان نقصانات کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے کے 12 دن کے دوران ایران نے خلیجی ممالک پر 3 ہزار 133 سے زائد حملے کیے، جن میں 783 میزائل حملے اور 2 ہزار 350 ڈرون طیاروں سے کیے گئے حملے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے یو اے ای پر 270 میزائلوں سے اور ایک ہزار 475 ڈرون طیاروں سے سب سے زیادہ حملے کیے جبکہ کویت پر 239 میزائلوں اور 456 ڈرون طیاروں سے حملے کیے گئے۔
قطر پر 143 میزائل اور 78 ڈرون طیاروں سے حملے اور بحرین پر 106 میزائل اور 177 ڈرون طیاروں سے حملے کیے گئے۔
اس کے علاوہ ایران نے سعودی عرب پر 25 میزائل اور 151 ڈرون طیاروں سے حملے کیے جبکہ سلطنت عُمان پر 13 ڈرون طیاروں کے حملے ہوئے۔ سرکاری طور پر ایران پر الزام عائد نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران کے مشرق وسطیٰ میں حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی سیٹلائٹ تصاویر شائع کی ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایران نے مشرق وسطیٰ امریکی اور اتحادی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں 17 امریکی مقامات کو نقصان پہنچا ہے جن میں گیارہ امریکی فوجی اڈے یا تنصیبات شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے امریکا اور اسرائیل پر جوابی حملے ظاہر کرتےہیں کہ ایران کی تیاری امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ تھی۔
ایران اور حزب اللہ کی مشترکہ کارروائی، اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


