جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ایران نے مذاکرات کے نکات موصول ہونے کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (24 مارچ 2026): ایران کی جانب سے امریکی ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کے لیے نکات موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان سمیت کئی ممالک ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اب ایران نے بھی امریکی ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کے نکات موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سی بی ایس نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے اہلکار کا کہنا ہے ایران کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایک پیغام ملا ہے۔ گزشتہ چند روز سے مختلف ممالک جنگ بندی اورثالثی کیلئے رابطے میں ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے جو مذاکرات کے لیے امریکی نکات موصول ہوئے ہیں، ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

 

تاہم ایران نے اب تک مذاکرات ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں