تہران (یکم مارچ 2026): ایرانی میڈیا نے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی پاسداران انقلاب کے چیف اور خامنہ ای کے مشیر کی شہادتوں کی بھی تصدیق کر دی۔
ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں ایران کے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی اور پاسداران انقلاب کے چیف میجر جنرل محمد پاکپور کی شہادتوں کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل محمد پاکپور کی شہادت کے بعد بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران کا سب سے بڑا نقصان سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
ایران سرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں
اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید سپریم لیڈر کے داماد، بیٹی، بہو اور نواسی بھی شہید ہو چکے ہیں جب کہ صدر پیزشکیان کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے نائب صدر کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔


