منگل, جون 16, 2026
اشتہار

جنگ بندی کی امریکی تجاویز ایران نے وصول کر لیں: امریکی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (25 مارچ 2026): ایران جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن منصوبے سے متعلق امریکی جنگ بندی تجاویز ایران کو موصول ہو گئیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن منصوبے سے متعلق 15 رکنی تجاویز ایران کو موصول ہو گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 2 عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایران تک امریکی پلان سیز فائر پلان پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری کا کہنا ہے کہ امریکا اورایران کے درمیان بلا واسطہ یا بلواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کیلیے کوششیں کر رہا ہے اور امید ہے کہ یہ اقدامات جنگ بندی کرانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعہ 15 نکاتی امن منصوبہ (مذاکراتی ایجنڈا) ایران کے لیے بھیجا تھا، جس کے جواب میں ایران نے بھی امریکا کے سامنے جنگ ختم کرنے کے لیے 6 شرائط رکھ دی ہیں۔

امریکا کے ایران کو بھیجے گئے 15 نکاتی امن منصوبے کی ’’شرائط‘‘ کیا ہیں؟ تفصیلات

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں