تہران (18 مارچ 2026): ایران نے رواں برس کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈ ککپ میں اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے بعد کشیدہ حالات کے تناظر میں ایران نے رواں برس کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کر دی ہے، میکسیکو نے ایران کی تجویز پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ جو رواں برس جون میں امریکا کے ساتھ کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس میں ایرانی ٹیم نے اپنے چار میچز لاس اینجلس اور سیاٹل میں کھیلنے ہیں۔
میکسیکو سٹی میں ایرانی سفیر فیفا کےساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ترجمان فیفا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملے پر رابطے میں ہیں جب کہ صدر میکسیکو کلاڈیا شینبام کہتے ہیں کہ ایران کی تجویز پر فیفا کے فیصلے کا انتظار ہے۔
ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں
واضح رہے کہ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد ایران نے امریکا میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جب کہ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھی ایرانی ٹیم کے امریکا میں فٹبال میچز کے انعقاد کی مخالفت کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


