تہران (یکم مئی 2026): ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے نئی جارحیت کی تو جواب فوری اور دردناک ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسداران ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر ماجد موسوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے نئی جارحیت کی تو جواب فوری اور دردناک ہوگا۔
انہوں نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے فوجی اڈوں کا انجام دیکھ لیا، اب طیارہ بردار جہازوں کی قسمت بھی دیکھیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کے لیے دوبارہ جنگ شروع کرنے اس کے لیے تباہ کن ہوگا، جنگ پھر چھڑی تو مرکز اصفہان کے قریب اور ملک کا مغربی حصہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن تہران میں کچھ بم دھماکے اور قتل وغارت بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم زمینی حملے کی کوشش میں ہم دشمن کے فوجیوں کی بڑی تعداد کو قیدی بنانے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرموز کی ناکا بندی جاری رہی تو بھرپور جواب دیں گے۔
امریکی سینیٹ میں ایران جنگ خاتمے کی قرارداد چھٹی بار بھی ناکام
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


