تہران (2 مارچ 2026): ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔
ایرانی آرمی چیف نے اپنے جاری ایک بیان میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے ساتھ ان کی قبروں میں جائے گا۔
امیر حاتمی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، اور وہ اپنی پوری طاقت سے دشمن کو جواب دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے طے اور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں، ڈرون، فضائی دفاع اور نیوی بھرپور کوآرڈینیشن سے کام کر رہی ہیں۔
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
واضح رہے کہ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دو روز سے جاری حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم امریکا اس کی تردید کر رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


