ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

جنگ بندی معاہدہ: امریکی نئی تجاویز پر ایران نے کیا شرائط رکھی تھیں؟ مکمل تفصیلات

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (11 مئی 2026): جنگ بندی کے لیے امریکی نئی تجاویز پر ایران نے کیا شرائط رکھی تھیں اس کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تجاویز پر ایران نے امریکا کو ثالث پاکستان کے ذریعہ جو جواب بھیجا تھا، اس میں تہران سے پابندی ہٹانے، تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سمیت کئی مطالبات رکھے گئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی کی ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیاں 30 دن میں ختم کرنے اور ایران کا بحری محاصرہ بھی ہٹانے کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

ایرانی تجویز میں جنگ کے فوری خاتمے اور اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ آبنائے ہرمز کا انتظام اپنے پاس رکھنے اور ایران کو جنگی معاوضہ بھی دینے کے مطالبات دہرائے گئے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ تہران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کو ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے، تاہم وہ اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کو کم کرنے اور باقی ماندہ ذخیرہ کسی تیسرے ملک منتقل کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے امن کی تازہ ترین امریکی تجویز کے جواب میں اپنے ایٹمی پروگرام کے مسئلے کو نظر انداز کرتے ہوئے سارا زور خطے میں جاری جنگ کے خاتمے پر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق حالیہ امریکی تجویز میں جنگ کے خاتمے، بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران کے ایٹمی پروگرام میں کٹوتی کا معاہدہ شامل تھا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تجاویز کے جواب میں ایران کی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔

جنگ کا خاتمہ : صدر ٹرمپ نے ایران کا جواب مسترد کردیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں