تہران (22 مارچ 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام بردرانہ پیغام جاری کیا کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی اور ہمسایہ ملکوں کے حکمرانوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہمارا آپ لوگوں سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں ہے۔
مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام اپنے پیغام عید میں مزید کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست ہی فائدہ اٹھا رہی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا ہم عید الفطر کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔
اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جنگ نہیں بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم دفاعِی اقدامات کر رہے ہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔
جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا سے مذاکرات کر رہے تھے جب امریکا اوراسرائیل نے ہم پرحملہ کیا۔ امریکی و اسرائیلی اقدام غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا عمل تھا۔
ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں
عباس عراقچی نے یہ بھی کہا تھا لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیارہے۔ امریکا، اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔
73 ویں لہر کا آغاز، پاسداران انقلاب ایران کا 200 سے زائد اسرائیلیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


