لندن : برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔
رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں، تاہم خبر کی باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں : ’ایرانی فورسز جارحین کو وہ سبق سکھائیں گی جس کے وہ مستحق ہیں‘
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ جنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ مکمل طور پر بلا اشتعال، غیرقانونی اور ناجائز ہے۔
اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا
انہوں نے کہا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج اس دن کے لیے تیار ہیں اور جارحین کو وہ سبق سکھائیں گی جس کے وہ مستحق ہیں۔


