منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

ایرانی جہاز سب میرین حملے سے ڈوب گیا، 101 افراد لاپتا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا ساحل کے قریب ایرانی جہاز سب میرین حملے سے ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 101 افراد لاپتا ہوگئے۔

رائٹرز سری لنکن نیوی ذرائع کے مطابق ایرانی جہاز پر سب میرین سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 101 افراد لاپتا ہوگئے اور 32 کو بچا لیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقے میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ایران کے سفارت کار سری لنکن سرحد کے قریب کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گالے کے ساحل سے 40 کلو میٹر دور کشتی سے ڈسٹریس سگنل موصول ہوا، سری لنکن حکام نے زندہ بچ جانے والوں کی مدد کے لیے کشتیاں روانہ کیں۔

ایرانی سفیر نے سری لنکن اسپتال کا دورہ کرکے بچ جانے والوں سے ملاقات کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں