اسلام آباد (2 مارچ 2026): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد احتجاج اور امن وامان کے پیش نظر ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے۔
ایران، اسرائیل، امریکا جنگ اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون جانے والے تمام راستے آج بھی بند ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند رہیں گے۔ تاہم ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے۔
اس کے علاوہ کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک کے ذریعے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لیے عوام شہری پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق


