پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

اسرائیل نے تہران میں حکومتی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کو نشانہ بنایا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (28 فروری 2026): ایران کی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت تہران میں حکومتی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تہران میں وزارت دفاع، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے تہران میں ایرانی اٹامک انرجی دفتر اور ملٹری کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد میزائل تہران کی یونیورسٹی روڈ اور جمہوریہ ایریا میں گرے، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایران کے شہر اصفہان، کرمانشاہ، قم میں بھی دھماکے سنے گئے۔

اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے تہران پر پیشگی حملے شروع کیے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی اسرائیل کے دفاع کے لیے کی گئی ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم سیکیورٹی اور امدادی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا ہے، جب کہ روئٹرز کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں نہیں ہیں، سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں