اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ایران جنگ: پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت مزید بڑھ گئی، ہوائی سفر مہنگا ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (23 مارچ 2026): ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جنگ دنیا کی معیشت کے ساتھ ایئر لائنز کے لیے بھی چیلنج بن گئی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ کو 24 روز ہو چکے ہیں تاہم اس کے ختم ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش سے جیٹ فیول کی سپلائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

اس صورتحال کے نتیجے میں پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں 46 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا ہے، جس نے ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کا امکان قوی کر دیا ہے۔

اس نئے اضافے کے بعد ایئر بس اور بوئنگ طیاروں کے ایندھن کی قیمت 388 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایران جنگ کے آغاز پر جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔

ایران جنگ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں