تہران (12 مارچ 2026): ایران اور حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف مشترکہ کارروائی میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
ایران اور حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راکٹوں کی برسات کر دی، جس سے وسطی اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور حزب اللہ کی جانب سے 150 راکٹ داغے گئے۔ ان حملوں میں وسطی اسرائیل کے علاقے شیرون میں بڑے پیمانے پر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ قدر، عماد، خیبر شکن اور فتح میزائل کے ذریعے اہداف پر حملے کیے ہیں۔ حملوں کا ہدف تل ابیب، حیفا اور خطے میں امریکی اڈے ہیں۔۔ کارروائی اسلامی مزاحمتی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔
دوسری جانب ان حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ دفاعی نظام فعال ہے۔ تاہم شہری پناہ گاہوں میں رہیں۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
اس سے قبل پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق چار کی تحت 40 ویں حملے کا اعلان کیا اور اسے ’یا امیر المومنین‘ کا نام دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


