تہران (3 مارچ 2026): امریکی اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ شہید ہونے والی ان کی نواسی کی تصویر جاری کر دی گئی۔
اسرائیلی اور امریکی فوج کے ایران پر حملے کے پہلے روز تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ شہید ہونے والی ان کی کمسن نواسی کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔
یہ تصویر مختلف غیر ملکی میڈیا پر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہید کمسن بچی زہرا محمد گُل پائیگانی کی عمر 14 ماہ تھی، جو ہفتہ کی صبح آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہی وہاں موجود تھی، جہاں اسرائیل نے بم گرائے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور بہو بھی شہید ہوئے جب کہ زخمی اہلیہ گزشتہ روز چل بسیں۔
ایران نے خامنہ ای کی شہادت پر ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
دریں اثنا آج تیسرے روز بھی امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں، جب کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات اور اسرائیل پر حملے کیے جا رہے ہیں اور دونوں فریقین کا بڑا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
ریاض میں سفارتخانے پر حملہ اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت : ڈونلڈ ٹرمپ کا بدلہ لینے کا اعلان
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


