منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

امریکی فوج نے ایرانی ڈرون کی ہلکی نقل تیار کر کے ایران میں تباہی مچائی، پینٹاگون کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (01 مارچ 2026): امریکی فوج نے ایران کے خلاف پہلی بار ایرانی طرز کے ون وے اٹیک ڈرونز (خودکش ڈرونز) کا استعمال کیا، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران ٹاسک فورس اسکارپین اسٹرائیک ڈرون ایران کے شاہد ڈرونز کے ماڈل پر تیار کیے گئے ہیں، جسے پہلی بار براہِ راست جنگی مشن میں استعمال کیا گیا ہے۔

ان کارروائیوں کے دوران اب تک کسی بھی امریکی فوجی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی مرکزی کمانڈ سینٹکام حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز ایران پر کیے گئے فضائی حملوں میں امریکی فوج کے نئے خودکار ’کامی کازے‘ ڈرون کا پہلی مرتبہ جنگی استعمال کیا گیا۔

حکام کے مطابق کم لاگت والا بغیر پائلٹ کامبیٹ اٹیک سسٹم، جسے ایل یو سی اے ایس (LUCAS) ڈرون کہا جاتا ہے، آپریشن ’’ایپک فیوری‘‘ کے تحت لانچ کیا گیا۔ اس آپریشن میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ایرانی فضائی دفاعی صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

لوکس ایک یک طرفہ حملہ آور ڈرون پلیٹ فارم ہے جسے ایرانی Shahed-136 کے ماڈل کو ریورس انجینئر کر کے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون ریاست ایریزونا میں قائم کمپنی SpektreWorks نے تیار کیا ہے۔ اسے کیٹاپلٹ، راکٹ کی مدد سے ٹیک آف اور موبائل زمینی نظاموں کے ذریعے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ کمپنی کے ایف ایل ایم 136 ہدفی ماڈل کا ارتقائی ورژن ہے، جو ایران کے شاہد ڈرون کی نقل کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ایف ایل ایم 136 ماڈل کی پرواز کی حد تقریباً 500 میل ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 40 پاؤنڈ وزن لے جا سکتا ہے، جو ہیل فائر میزائل کی تباہ کن طاقت سے تقریباً دوگنا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 180 پاؤنڈ ٹیک آف وزن کے ساتھ ایف ایل ایم 136 ایرانی شاہد ڈرون کے مقابلے میں نمایاں طور پر ہلکا ہے۔ یہ ہتھیار امریکی اسلحہ خانے میں موجود زیادہ جدید ہتھیاروں کے مقابلے میں کہیں بہت کم لاگت والا ہے، اور فی یونٹ ان کی قیمت تقریباً 35 ہزار ڈالر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں