ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایران کے مشرقی وسطیٰ میں جوابی حملے جاری، بحرین میں رہائشی عمارت ڈرون کا نشانہ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (10 مارچ 2026): ایران کی جانب سے اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ میں کویت سعودی عرب، بحرین، یو اے ای پر حملے جاری ہیں، بحرین میں رہائشی عمارت بھی ڈرون کا نشانہ بن گئی۔

ایران کی جانب سے پڑوسی اور خلیجی ملکوں پر آج بھی حملے کیے جا رہے ہیں، بحرین کے دارالحکومت منامہ کی رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا، بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے اس ڈرون حملے میں 29 سال کی خاتون جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے ایران کے ڈرون حملے ناکام بنائے، ترجمان سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے 9 ڈرون تباہ کیے۔ ایران نے شیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون فائر کیے تھے، سب کو غیر آباد مقام پر تباہ کر دیا گیا۔

کویت کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اس پر 6 ڈرون فائر کیے گئے جنھیں تباہ کر دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون کو مار گرا رہے ہیں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائل داغے ہیں، جن سے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ متعدد میزائل روک دیے گئے۔ اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ایرانی میزائل حملوں میں 191 افراد زخمی ہوئے، جن میں فوجی اور شہری شامل ہیں۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے ایک ٹن سے کم وزن والا کوئی میزائل لانچ نہیں کریں گے۔

دوسری طرف امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے بھی ایران پر حملے تیز کر دیے ہیں، تہران، اصفہان، تبریز اور کارگ میں دھماکے ہوتے رہے، ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے تہران پر حملے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ گورنراصفہان کا دفتر، یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ اور قدیم شاہی محل بھی نشانہ بن گیا۔ اصفہان میں نیوکلیئر سائٹس کے قریب دھماکے ہوئے۔ مشرقی تہران میں صنعتی مرکز اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک سال کی بچی شہید ہو گئی۔ خمین میں اسکول اور گھروں پربھی حملے کیے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں