بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ایران کی قیادت کا فیصلہ کون کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (یکم مارچ 2026): ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی قیادت کا فیصلہ کون کرے گا یہ سامنے آ گیا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ہو چکی ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے سپریم لیڈر کے جانشین کے انتخاب سے قبل آج عبوری قیادت کونسل تشکیل دی جائیگی۔ یہ عبوری کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک قیادت کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

دوسری جانب سرکاری خبر ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ اور ایک فقیہ اقتدار منتقلی کی نگرانی کریں گے۔

ایران کے صدر، عدلیہ کے سربراہ اور گارجین کونسل کے ایک فقیہ پرمشتمل تین رکنی کونسل عارضی طور پر ملک میں قیادت کے فرائض سنبھالے گی۔

ایران سرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

ایرانی آئین کے آرٹیکل ایک سو گیارہ میں کہا گیا ہے کہ عبوری کونسل اس وقت تک کام کرتی ہے، جب تک کہ ماہرین کی اسمبلی با ضابطہ طور پر نئے سپریم لیڈر کا انتخاب نہیں کر لیتی۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اس وقت کہاں ہیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں